تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

وزیر اعظم نے نواز شریف کی صحت پر وزرا کو بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی صحت پر وزرا کو بیان بازی سے روک دیا ہے جب کہ فضل الرحمان کے مارچ پر فیصلہ سازی کا مکمل اختیار حکومتی کمیٹی کو دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعظم نے وزرا کو نواز شریف کی صحت پر بیان بازی سے روک دیا، وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر غیر سنجیدہ بیانات نہ دیے جائیں۔

اجلاس کے دوران فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے مارچ پر فیصلہ سازی کا مکمل اختیار حکومتی کمیٹی کو دے دیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ مارچ سے متعلق فیصلہ حکومتی کمیٹی ہی کرے گی۔

قبل ازیں، کابینہ نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی مرحوم ہمشیرہ، وزیر برائے انسدادِ منشیات شہریار خان آفریدی کی مرحوم ہمشیرہ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے مرحوم چچا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھی۔

کابینہ اجلاس میں پیمرا آرڈرز یر بھی بحث کی گئی، فردوس عاشق اعوان نے وزرا کے رویے پر وزیر اعظم سے شکوہ کیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق نے کہا پیمرا فیصلے پر ارکان نے سوشل میڈیا پر تنقید کی، ارکان نے اس طرح تنقید کی جیسے وہ اپوزیشن میں ہیں، فیصلوں پر خود وزرا تنقید کریں تو سبکی ہوتی ہے۔

ذرایع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سبکی تب ہوتی ہے جب فیصلے کر کے گھنٹوں میں واپس لیے جائیں، آپ فیصلے کرتے ہیں اور کسی کو پتا ہی نہیں ہوتا، ایسے فیصلے کرنے سے پہلے اعتماد میں لینا ضروری ہے، جو غلط فیصلے ہوں گے اسے کس طرح مان سکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -