جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

رونالڈو فٹبال سے زیادہ انسٹاگرام سے کمانے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

میڈریڈ: پرتگال کے معروف فٹبالر رونالڈو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فٹبال سے بھی زیادہ کمانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پرتگال کے معروف فٹبالر رونالڈو انسٹاگرام پر مارکیٹنگ کی پوسٹ کر کے فٹبال سے زیادہ کما رہے ہیں اور انہوں نے گزشتہ سال سے اب تک کروڑوں ڈالر زیادہ معاوضہ وصول کیا۔

بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے گزشتہ برس فٹبال کھیل کر 3 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر معاوضہ وصول کیا جبکہ وہ انسٹاگرام سے سالانہ 4 کروڑ 78 لاکھ ڈالر وصول کررہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو اسپانسرڈ پوسٹ کے ذریعے ایک کروڑ ڈالر سے زائد کمالیتے ہیں اور وہ اب تک سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔

مزید پڑھیں: عراق میں رونالڈو کا ہم شکل میدان میں آگیا، لوگ حیران رہ گئے

جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رونالڈو کے بعد لیونل میسی بھی سوشل میڈیا سے کما رہے ہیں اور وہ 2 کروڑ 33 لاکھ ڈالر سالانہ آمدنی کے ساتھ دوسرے جبکہ کینڈل جینر ایک کروڑ 60 لاکھ سالانہ کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

انسٹاگرام پر رونالڈو کے فالورز کی تعداد 18 کروڑ 70 لاکھ ہے جو سوشل میڈیا پر موجود کسی بھی کھلاڑی کے پاس نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے کی وجہ سے جوتوں اور شیمپو بنانے والی کمپنی نے فٹبالر سے سالانہ معاہدہ کررکھا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں