تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ٹک ٹاک پر موت کی تقسیم کا خوفناک چیلنج، بچہ بچ گیا

عجمان: متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے تیرہ سالہ طلب علم کی ٹک ٹاک کے متنازع چیلنج میں جان جاتے جاتے بچ گئی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق عجمان سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ راشد نامی طالب علم کو اُس کے دوستوں نے ٹک ٹاک پر حال ہی میں مقبول ہونے والے ’’پاس آؤٹ گیم‘‘ کا چلنج دیا جسے اُس نے قبول کرلیا۔

چیلنج قبول کرنے والے طالب علم کے گلے میں اُس کے دوستوں نے رسی کا پھندا ڈالا اور کہا کہ طریقۂ کے مطابق ہم تمھارا گلا گھوٹیں گے اور دیکھیں گے کہ تم کتنی دیر سانس روک سکتے ہو۔

راشد کے دوستوں نے گردن میں پھندا ڈال کر اُسے کسنا شروع کیا تو نوجوان کو کچھ نہیں ہوا البتہ رسی کی وجہ سے طالب علم کی گردن کٹنے لگی اور خون چھلک پڑا جس پر دوستوں نے فوراً رسی چھوڑ دی۔

مزید پڑھیں: زندہ لال بیگ کو منہ پر رکھ کر سیلفی بنانے کا عجیب و غریب چیلنج

والدہ کے مطابق جب اُن کا بچہ گھر آیا تو اُس کی گردن پر گہرا زخم تھا جس پر انہوں نے وجہ پوچھی تو راشد نے تمام تر واقعہ اپنی والدہ کو سنایا۔

طالب علم کی والدہ کا کہنا تھا کہ ’’واقعے سے دو روز قبل میں اور بیٹا ٹک ٹاک کی ایک ویڈیو کے بارے میں بات کررہے تھے جس میں لڑکی کی موت ہوگئی تھی، اس لڑکی نے بھی وہی چیلنج قبول کیا اور وہ ہار گئی تھی‘۔

یہ بھی پڑھیں:  ہنسلی کی ہڈی میں مچھلیاں رکھنے کا عجیب و غریب چیلنج

والدہ کے مطابق انہوں نے بیٹے کو سختی سے منع بھی کیا تھا کہ وہ اس طرح کا چیلنج کبھی نہ کرے مگر اُس نے میری بات کو نظر انداز کیا، اُنہوں نے مزید کہا کہ  ’اس واقعے کے بعد اسکول انتظامیہ پر کوئی الزام نہیں لگاؤں گی کیونکہ اِس میں میرے بیٹے اور اُس کے ہم جماعتوں کی غلطی ہے اور میں چاہتی ہوں کہ والدین اپنے بچوں کو اِس طرح کے واقعات سے آگاہ کریں تاکہ کوئی بچہ دوبارہ یہ اپنی جان سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے۔‘

Comments

- Advertisement -