تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

فلسطینی طالبہ کے قاتل کو آسٹریلیا میں 36 برس قید کی سزا

ملیبرن : آسٹریلوی عدالت نے ایک فلسطینی طالبہ کو قتل کر دینے والے 21 سالہ آسٹریلوی نوجوانکو 36 سال کی جیل کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ہیرمین نے رواں سال جنوری میں مذکورہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جو کے شہر میلبرن کی لیٹروپ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھی۔

ہیرمین نے طالبہ کے سر پر ضرب لگائی جس کے نتیجے میں وہ اپنے ہوش کھو بیٹھی اور دم توڑ گئی بعد ازاں نوجوان نے اپنے فعل کو چھپانے کے لیے طالبہ کے جسم کو آگ لگا دی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس دہرے جرم کے ارتکاب کے 4 روز بعد گرفتار ہونے پر ہیرمین نے اعتراف جرم کر لیا تھا، اس وقت پولیس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ فلسطینی طالبہ آیہ مصاروہ کی موت سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

فلسطینی طالبہ آیہ اپنی رہائشی علاقے کے نزدیک الیکٹرک ٹرین سے اتر کر سڑک پر چل رہی تھی کہ اس دوران ہیرمین نے اس پر حملہ کر دیا اور پھر لاش کو وہاں چھوڑ دیا بعد ازاں آیہ کے والد سعید مصاورہ اپنی بیٹی کی لاش وصول کرنے کے لیے اسرائیل کے شہر مغربی باقہ سے میلبرن پہنچے۔

مصاورہ اپنی بیٹی کی لاش لے کر واپس اپنے آبائی شہر لوٹ گئے تھے، آیہ کے پاسپورٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ فلسطینی تھی اور اسرائیلی شہریت رکھتی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ 21 سالہ آیہ آسٹریلوی نوجوان کا نشانہ بننے سے قبل ایک کامیڈی تھیٹر دیکھ کر واپس لوٹ رہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیرمین نے جس وقت آیہ پر حملہ کیا تو وہ موبائل پر اپنی بہن سے بات چیت کر رہی تھی، آیہ کی بہن نے ہی پولیس سے رابطہ کیا جس کے اہل کاروں کو جائے واردات کے نزدیک آیہ کی لاش مل گئی۔

Comments

- Advertisement -