تازہ ترین

نوجوان کی حاضر دماغی، 6 ماہ کے بچے کی زندگی بچالی، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارت میں 6 ماہ کے بچے کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے ایک شخص نے اسے ہوا میں اچھال دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کار رکشے سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر دریا میں جاگری، گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے ایک شخص نے 6 ماہ کے بچے کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے اسے ہوا میں اچھال دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں موجود ایک شخص نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کو ہوا میں اچھالا تاکہ لوگ اسے کیچ کرسکیں لیکن بچہ دوبارہ دریا میں جاگرا اور وہاں موجود لوگوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر بچے کی زندگی بچالی۔

رپورٹ کے مطابق بعدازاں ریسکیو ٹیموں نے گاڑی میں موجود افراد کو دریا سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: دوسری منزل کی بالکونی سے گر کر بچہ معجزاتی طور پر محفوظ، ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ رواں ماہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں تین سالہ بچہ 35 فٹ بلندی پر گھر کی بالکونی میں کھیلتے ہوئے نیچے گر گیا تھا تاہم معجزانہ طور پر عین اسی وقت ایک سائیکل رکشہ وہاں سے گزر رہا تھا اور خوش قسمتی سے بچہ نرم دہ سیٹ پر آگرا اور محفوظ رہا۔

رکشہ کے مالک نے فوری طور پر بچے کو گود میں اٹھایا اس وقت تک گھر کے دیگر افراد بھی باہر آگئے اور بچے کو خوشی سے چومنے لگے، بچے کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -