اشتہار

باباگرو نانک کی 550 ویں سالگرہ، پاکستانی حکومت نے سکھوں کے دل جیت لئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا گیا ، یادگاری ٹکٹ کرتارپورراہداری کھلنےکےدن سےدستیاب ہوں گے، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا گیا ، ملک بھرمیں یادگاری ٹکٹ کرتارپورراہداری کھلنے کے دن سے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان پوسٹ کرتارپورکمپلیکس میں ڈاک خانہ بھی کھولے گا جبکہ ایک ڈاک خانہ ننکانہ صاحب میں بھی کھولاجائےگا اور دونوں جگہ یادگاری ٹکٹ فروخت کےلیےدستیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

یادگاری ٹکٹ وزیراعظم کی منظوری کےبعدجاری کیےجارہے ہیں ، یہ ٹکٹ پوسٹل یونین کے192ممالک کوفراہم کیےجائیں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ کرتارپور سکھ یاتریوں کے خیرمقدم کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں :  وزیراعظم کی کرتارپور راہداری ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے پر مبارکباد

یاد رہے چند روز قبل وفاقی حکومت نے سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرونانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری کیا تھا، یادگاری سکہ 50 روپے مالیت کا تھا۔

سکے کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جبکہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔ 50 روپے مالیت کے یادگاری سکے پر گرونانک دیو جی 1469-2019 کے الفاظ کندہ ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان بابا گرونانک کے 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے پُرعزم ہے جس کا باضابطہ افتتاح 9 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں