اشتہار

دنیا کا رنگین ترین کیفے

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک : تھائی شہری نے دارالحکومت میں ’یونی کورن کیفے‘ کے نام سے دنیا کا رنگین ترین کیفے کھول لیا جسے مکمل طور پر یونی کارن کی تھیم پر تیار کیا گیا ہے۔

دنیا سے رنگ نکل جائیں تویہ بے رنگ دنیا کو یقیناً کوئی پسند نہیں کرے گا کیونکہ سبھی لوگوں کو خوبصورت اور رنگین چیزیں پسند ہیں اور رنگین و و خوبصورت چیزیں فوری اپنی جانب توجہ مبذول کرتی ہیں اسی لیے تھائی شہری نے دنیا کا رنگین ترین کیفے کھول دیا۔

- Advertisement -

اس کیفے کی سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں ملنے والی کھانے کی اشیاء بھی رنگین ہوتی ہیں جس میں کیک، اسپیگیٹی، وافلز اور مختلف رنگین غذائیں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونی کارن کی تھیم پر تیار کیے گئے اس کیفے کا اندورنی حصّہ مکمل طور پر یونی کارن، یونی کارن وال پیپر، رنگین تکیے اور ہر ٹیبل پر کھلونے رکھے گئے ہیں۔

یہ کیفے بینکاک شہر کے ضلع راک کے پڑوس سلوم میں واقع ہے، اسے 2012 میں بنایا گیا تھا اور 2017 میں 10 میٹر فاصلے پر اس کیفے کے ’زون بی‘ کا افتتاح کیا گیا۔

یونی کورن کیفے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پہلے سے ٹیبل بُک نہیں کرائی جا سکتی اور یہاں خاص طور میں دوپہر کے وقت آنے والے لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں