اشتہار

کراچی، ڈینگی وائرس سے ایک اور خاتون جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ڈینگی وائرس کا شکار ایک اور خاتون انتقال کرگئیں، جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد کی رہائشی 55 سالہ خاتون ڈینگی کے باعث انتقال کرگئیں، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 188 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

ترجمان انسداد ڈینگی پروگرام کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 9491 تک جاپہنچی ہے۔

- Advertisement -

ادھر اٹک میں بھی ڈینگی وائرس سے متاثرہ شخص دم توڑ گیا، ڈسٹرکٹ اسپتال اٹک میں ڈینگی کے 35 مریض زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں زیر علاج ڈینگی کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے

دوسری جانب سرگودھا کے ضلعی اسپتال میں داخل 3 مزید مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کوئٹہ میں بھی ڈینگی وائرس کے 7 نئے مریض فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں اور رواں سال ڈینگی کے 43 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں کے نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے چار مریض دم توڑ گئے تھے، جن میں سے تین خواتین تھیں، 35 سالہ افشاں کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، جب کہ دو خواتین ناظم آباد میں واقع نجی اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں