اشتہار

سائنسی دنیا میں انقلاب، طالب علموں نے روبوٹک مکھیاں بنا لی

اشتہار

حیرت انگیز

طالب علموں کے ایک گروپ نے نرم پٹھوں والی شہد کی مکھیاں تیار کرلیں جو دو سینٹی میٹر تک اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنس کے طالب علموں نے ’’روبو بی‘‘ نامی مکھی ایجاد کی جس دیواروں کو بالکل نقصان نہیں پہنچاتی جبکہ یہ لچک دار پٹھوں کی مدد سے اڑ نے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

نرم اور لچکدار پٹھوں والی یہ روبوٹک مکھیاں دیوار کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچاتی اورکرنٹ کی مدد سے بالکل اصلی مکھیوں کی طرح اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ ماہرین کی تیار کردہ مکھی کے دو پر ہیں۔

- Advertisement -

ماہرین نے اسے انقلابی ایجاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مصنوعی پٹھوں کے پروں کو باآسانی ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ پروجیکٹ میں ہارورڈ مائیکرو لیبارٹری اور ہارورڈ جون اے پاؤلسن اسکون انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنس کے ماہرین شامل تھے۔

سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مکھی کی رفتار کو ریموٹ کے ذریعے آسانی کے ساتھ کنٹرول کیا جاسکتا ہے، مجموعی طور پر یہ ایجاد بہت اہم ہے مگر اس روبوٹ میں کچھ خامیاں بھی موجود ہیں۔

یوفینگ چین نامی طالب علم کا کہنا تھا کہ ’’مکھی کی ایجاد مائیکروبائیوٹکس کے شعبے میں بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کی مددسے لچک دار موبائل روبوٹس بھی تیار کیے جاسکتے ہیں‘‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں