اشتہار

بلی نے ایک سالہ بچے کی زندگی کیسے بچائی؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بوگوٹا: کولمبیا کی ایک پالتو بلی نے چھوٹے بچے کی زندگی کو محفوظ بنا کر ہیرو کا لقب حاصل کرلیا۔

بوگوٹا اپارٹمنٹ کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی اور ایک چھوٹا بچہ صوفے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک بچے نے گھٹنوں گھٹنوں چلنا شروع کردیا اور وہ سیڑھیوں کے قریب پہنچا۔

بلی نے جب بچے کو زینے کے قریب جاتے دیکھا تو وہ تیزی سے بچے کے پاس گئی اور اُس کو سیڑھیوں سے پیچھے دھکیل دیا جس کی وجہ سے بچہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے بچے کے سر پر پنجے بھی مارے۔ جس کے بعد بچہ سیڑھیوں سے پیچھے ہوا اور واپس اپنی جگہ پر چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 27 سالہ ڈیانا لورینا نے جب سیکیورٹی کیمرہ چیک کیا تو دیکھا کہ اُن کا ایک سالہ بچہ سامیول بالکل سیڑھیوں کے قریب تھا۔

ڈیانا لورینا کا کہنا ہے کہ انہیں اب اپنی بلی پر فخر ہے کیونکہ اُس نے بچے کی زندگی کو محفوظ بنایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں