جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کرتارپور کھول کر ہم نے امن کی پھر بنیاد رکھ دی، یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سکھ کمیونٹی کے لیے کرتارپور کھول کر ہم نے امن کی پھر بنیاد رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے یہ سکہ بیٹھا دیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، زیادتی ہمیشہ بھارت کی جانب سے کی جاتی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ نواز شریف 2 دن سے اپنے پرائیویٹ معالج سے علاج کرارہے ہیں، وہ جب تک ہمارے پاس تھے علاج سے مطمئن تھے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے لکھ کر بھیجا ہے ان کا نام ای سی ایل سے نکالیں، ہم میاں صاحب کی تمام تفصیل دے چکے ہیں، بون میرو اس لیے نہیں کیا ان کے پلیٹ لیٹس بہت کم تھے۔

مزید پڑھیں: یہ شروعات ہے، انشاءاللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، وزیراعظم

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنے کی مجھے بہت خوشی ہوئی، امید ہے یہ شروعات ہے، انشا اللہ بھارت سے تعلقات اچھے ہوں گے، کشمیریوں کو حقوق مل جائیں گے تو برصغیر میں بھی خوشحالی آئے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اندازہ ہی نہیں تھا لوگ اتنے محنتی ہیں،اور بھی آگے بڑھ سکتے ہیں، صرف خراج تحسین ہی نہیں دل سے آپ کے لئے دعائیں ہیں، یہاں آتے ہیں توسکھ کمیونٹی کے دلوں میں خوشی ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 80 لاکھ لوگوں کے انسانی حقوق ختم کردیے گئے ، فوج تعینات کردی گئی، یہ انسانیت کا مسئلہ ہے، زمین کا مسئلہ نہیں، لوگوں کو کشمیر میں جانوروں کی طرح رکھا جارہا ہے، عالمی قرادادوں کے مطابق دیا گیا حق بھی کشمیریوں سے لے لیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں