اشتہار

کرتارپور راہداری کا افتتاح، عالمی سطح پر پاکستان کی پذیرائی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے کرتاپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری مذہبی آزادی کو فروغ دینے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے سکھ یاتریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

کرتارپور راہداری افتتاح پر اقوام متحدہ نے بھی خیرمقدم کیا ہے، ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ راہداری سے سکھوں کے دو مقدس مقامات کو ملا دیا گیا ہے۔

ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری میں ویزا فری سہولت سے مذہبی ہم آہنگی کی راہ ہموار ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کر دیا

دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے کرتارپور راہداری کھلنے پربھرپور کوریج دی، جرمن ادارے نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر نئے اوپن پوائنٹ کا افتتاح ہوگیا، جس سے بھارتی سکھ بغیر ویزا کے پاکستان میں موجود اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کرسکیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ سکھوں کے ایک اہم مقدس مقام کو جانے والا راستہ بالآخر کھل گیا ہے، سکھوں کی اس دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اکتوبرمیں معاہدہ ہوا تھا۔

روسی نیوز ایجنسی نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں موجود مقامات کی زیارت کا راستہ کھلنے پر سکھ برادری خوشی سے نہال ہے۔

الجزیرہ نے لکھا کہ بھارتی سکھوں نے پاکستان کی جانب سفر شروع کردیا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدے کے تحت شروع ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں