20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فلسطینی نوجوان امریکا کی ریاستی پارلیمنٹ کا رکن منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : والدہ نے اپنے بیٹے ڈاکٹر ابراہیم کی امریکی ریاست ورجینیا میں پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی سیاست دان 27 سالہ ڈاکٹر ابراہیم صبری سمیرہ ریاست ورجینیا کی ریاستی پارلیمنٹ کا دوسری بار رکن منتخب ہوئے ہیں۔

فلسطینی خبر رساں ادارے کہنا ہے کہ ورجینیا کی پارلیمنٹ کے ارکان کی کل تعداد 100 ہے جن میں سے ایک فلسطینی نژاد ابراہیم ہیں جو ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی ڈاکٹر صبری سمیرہ نے اپنے بیٹے کی امریکی ریاست ورجینیا میں پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ابراہیم صبری کی امریکی ریاست ورجینیا میں پارلیمنٹ کے رکن کے طورپر تقرری باعث فخر ہے اور اس نے پوری فلسطینی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

فلسطینی نوجوان کا ٹرمپ کے سامنے سچ بولنا جرم بن گیا

خیال رہے کہ رواں برس اگست میں ابراہیم سمیرہ اس وقت عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنے تھے جب انہوں نے ورجینیا کے جیمز ٹاؤن شہر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا بائیکاٹ کیا تھا،  فلسطینی نوجوان ابراہیم سمیرہ کو صدر ٹرمپ کے سامنے سچ بات کہنے کی پادش میں تقریب سے نکال دیا گیا تھا۔

اس سے قبل فلسطینی نژاد مسلمان قانون ساز رشیدہ طلیب امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوچکی ہیں۔

فلسطینی نژاد خاتون کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ 13 سے ریپبلیکن پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی ہی داخل نہیں کروائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں