اشتہار

بندر کی موبائل پر آن لائن شاپنگ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین کے چڑیا گھر میں ایک بندر کی اپنی نگران کے موبائل فون سے آن لائن شاپنگ کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں واقع ایک چڑیا گھر میں ایک بندر کی موبائل فون سے آن لائن خریداری کرنے کا منظر کیمرے نے محفوظ کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چڑیا گھر کی نگران اپنے دفتر میں موبائل فون چھوڑ کر کسی کام باہر گئی اور اسی دوران ایک بندر آفس میں داخل ہوا اور موبائل اٹھا کر آن لائن شاپنگ شروع کردی۔

- Advertisement -

چڑیا گھر کی نگران کا دعویٰ ہے کہ بندر نے اسے کئی بار انٹرنیٹ پر شاپنگ کرتے دیکھا گیا ہے، اسی لیے دوسرے دن جب اسے فون پڑا ہوا ملا تو اس نے موبائل اٹھایا اور اسکرین پر انگلیا چلانا شروع کردیں۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کے روز مشرقی چین کے صوبے جیانگ سو کے ایک شہر چانگزو میں یانچینگ وائلڈ اینیمل ورلڈ میں پیش آیا۔

چڑیا گھر کی خاتون ملازم ایلوی مینگ منگ نے میڈیا کو بتایا کہ اس قبل وہ اپنے موبائل سے آن لائن خریداری کرتی اسے احساس ہوا کہ جانوروں کو بھوک لگی ہوگی اور وہ اپنا موبائل چھوڑ کر جانوروں کےلیے کھانا لینے چلی گئی۔

خاتون ملازمہ نے بتایا کہ جب وہ آفس میں واپس آئی تو اسے موبائل پر کچھ اشیاء کی خریداری کی تصدیق کا پیغام موصول ہوا جس پر  ملازمہ کو حیرانی ہوئی اور اس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج چیک کی۔

فوٹیج میں واضح طور پر ایک بندر کو موبائل سے آن لائن خریداری کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔

مینگ منگ کا کہنا تھا کہ اس نے سالانہ فیسٹول پر شاپنگ کرنی تھی وہ سارا کارٹ بندر نے ختم کردیا۔

چینی خاتون نے بتایا کہ بندر نے اسے دیکھ کر آن لائن خریداری کرنا سیکھا ہے کیونکہ ہم دونوں زیادہ تر وقت ایک ساتھ گزارتے ہیں اور مجھے اپنے موبائل پر کھیلنا پسند ہے اور اس نے مجھے ای کامرس پر آرڈر دیتے دیکھا ہے۔

محترمہ نے مزید کہا کہ بندر کے ذریعہ ‘آرڈر’ کی جانے والی تمام مصنوعات روزانہ کی استعمال کی اشیاء ہیں لہذا وہ اس آرڈر کو برقرار رکھے گی اگرچہ وہ ڈسکاؤنٹ سے لطف اندوز نہیں ہوسکی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں