اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

بھارتی سٹہ باز پاکستانی کرکٹر کو پھنسانے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بھارتی سٹہ باز پاکستانی کرکٹر کو پھنسانے میں ناکام ہوگئے، کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھارتی سٹہ باز نے پاکستان کے اسامہ میر کو فکسنگ کی آفر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی سٹے بازوں کی ایک بار پھر جینٹلمین گیم کو خراب کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی، کیریبئن پریمیئر لیگ میں بھارتی سٹے باز نے لیگ اسپنر اسامہ میر کو فکسنگ کی آفر کی تھی۔

کیریبئن پریمیئر لیگ میں سینٹ کٹس سے کھیلنے والے اسامہ میر نے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کردی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سٹہ باز ٹیم کے مالکان میں سے ہے، گزشتہ ہفتے بھارت میں ایک انٹرنیشنل سٹہ باز کو گرفتار کیا گیا تھا۔

https://www.facebook.com/arysports.news/videos/2472861286101532/

واضح رہے کہ بھارت دنیا میں کرکٹ پر سٹہ بازی کا سب سے بڑا گڑھ ہے، ٹی ٹین لیگ اور آئی پی ایل کی فکسنگ میں زد میں رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ کیریبئن پریمیئر لیگ رواں سال ستمبر اکتوبر میں ہوئی تھی جس میں شعیب ملک، محمد حفیظ سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: میچ فکسنگ: آل راؤنڈر پر دو سال کی پابندی عائد

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

شکیب الحسن کو متعدد بار میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس بات سے آفیشلز کو آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی رپورٹ درج کرائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں