اشتہار

ابوظبی، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، 2 کم سن بھائی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 2 کم سن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے علاقے مرینا میں شاپنگ مال کے قریب کھڑی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین اور ڈیڑھ سالہ کمسن بچے جاں بحق ہوگئے۔

ابوظبی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا گیا، حادثے میں دو کم سن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

- Advertisement -

پولیس نے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کر نہ جائیں بلکہ انہیں ساتھ لے کر جائیں اور گاڑیوں میں بچوں کی اموات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 بھائی جاں بحق

رپورٹ کے مطابق گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

فجیرہ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے تیز رفتاری کے سبب پیش آیا، گاڑی 16 سالہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی دور جاگری تھی۔

یاد رہے کہ چار روز قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 42 سالہ خاتون جاں بحق اور ان کی بہن زخمی ہوگئی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں