اشتہار

گلے کی تکلیف سے نجات کے بہترین نسخے

اشتہار

حیرت انگیز

گلے میں درد ہے تو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ان ٹوٹکوں پر عمل کرکے دیکھیں تین دنوں میں گلے کی سوزش خود بخود ٹھیک ہوجائے گی۔

موسم کی خرابی، تبدیلی اور سردی کی آمد کے ساتھ ہی گلا خراب ہونا ایک عام کی بیماری ہے جو گلے کی سوزش پیدا کرتی ہے اور گلے میں تکلیف کا باعث بنتی ہے اور کھانا نگلنا بھی انتہائی مشکل ہوجاتا ہے اور تو اور گلے کا درد انسان کو بستر پر کروٹیں بدلنے پر بھی مجبور کردیتا ہے۔

ہربل چائے

- Advertisement -

گلے میں سوزش اور تکلیف کی صورت میں ہر دو گھنٹے کے بعد گرم پانی پینا انتہائی فائدہ مند ہوتا ہے مگر اگر آپ گرم پانی پینے سے تنگ آ گئے ہیں تو ہربل چائے کے ٹی بیگ جو بازار میں آرام سے مسیر ہوتے ہیں لے آئیں اور ہر دو گھنٹے بعد ہربل چائے پی لیں، ہربل چائے گلے کی سوزش کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔

دیسی گھی اور کالی مرچ

کالی مرچ جراثیم کا خاتمہ کرتی ہے اور گلے کی سوزش میں انتہائی فائدہ مند ہے، ہر کھانے کے بعد 4 سے 5 دانے کالی مرچ کو پیس کر چائے کی چمچ دیسی گھی گرم کرکے اس میں مکس کریں اور اسے پی لیں یہ گلے کی درد میں فوری راحت کا باعث بنے گا اور بیٹھی ہُوئی آواز کو درست کردے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں