بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مریم نواز بھی باہر جانے کو شش کریں گی لیکن ہم جانے نہیں دیں گے، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ امریکا میں نوازشریف اور پھر مریم نواز جائیں گی لیکن ہم انہیں جانے نہیں دیں گے، ن لیگ دور میں800لوگ جیلوں میں دوائیاں نہ ملنے پکے باعث مرگئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ نوازشریف کے کیس میں22کروڑ عوام کو الجھن میں رکھا گیا، عوام کو سوشل میڈیا کے ذریعے پتہ چل گیا کہ کیا کھیل کھیلا جارہا تھا، ہم کھلاڑی نہیں بنیں گے نہ بننا چاہتے ہیں، ہم وہ چینی پرزہ نہیں بنیں گے جو بنانے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کے جانے کا ایک فیس ٹو بھی ہے، مریم نواز کے لیے بھی ماحول بنایا جائے گا جو ہم نہیں ہونے دیں گے، امریکا میں نوازشریف اور پھر مریم نواز جائیں گی لیکن ہم انہیں جانے نہیں دیں گے۔ ایک سزا یافتہ مجرم کو ملک سے باہر جانے دیا گیا اور میڈیا نے بھی22کروڑ عوام کو نواز شریف کے معاملے میں مصروف رکھا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جس جج کی خفیہ ویڈیو بنائی گئی انہیں عدالت سے الگ کردیا گیا، جب حمزہ شہباز عدالت میں جج سے الجھتے ہیں تو کیا توہین عدالت نہیں ہوتی؟ ماڈل ٹاؤن میں خواتین پرگولیاں چلائی گئیں کوئی کیس نہیں ہوا، اب اس ملک میں ڈرامے بازی نہیں چلے گی جو 72سال سے اس ملک میں چل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار کا بینفشری موجودہ نظام ہے جسے ٹھیک کرنا ہوگا، عدل کے نظام میں امیر کو چھوڑ دو تو وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، اس نظام کے ذمہ دارصرف سیاستدان نہیں سب ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ دورمیں800لوگ جیلوں میں دوائیاں نہ ملنے پر مرگئے، نظام آپ کے سامنے بالکل عریاں ہوکر کھڑا ہے اسے ڈھکنا ہوگا، اسی نظام کے تحت یہ کہتے ہیں ہم شریف برادران ہیں اور جارہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت بھی چلائیں گے اور5سال بھی پورے کریں گے، ہمیں لگتا ہے کہ آئندہ5سال کی حکومت بھی ہماری ہی ہوگی، یہ1992کے ورلڈ کپ کی صورتحال ہے، لوگ پاکستان ٹیم کو کہہ رہے تھے نہیں جیتے گی اور دنیا نے دیکھا کہ پھر بھی ہم جیتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں