اشتہار

ملکہ برطانیہ کی شادی کی 72 ویں سالگرہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور شہزادہ فلپ کی شادی کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت پیغام جاری کردیا۔

برطانوی ویب سائٹ مرّر کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنی شادی کی 72 ویں سالگرہ شاہی محل میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ منائی، اس موقع پر کسی عوامی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

سالگرہ کے موقع پر کنسنگٹن پیلس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ملکہ الزبتھ اور شہزداپ فلپ کی شادی کے وقت ایک تصویر اور ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے 72 ویں سالگرہ پر مبارک باد پیش کی۔

دوسری جانب رائل فیملی کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی ملکہ اور شہزادے کی تصاویر شیئر کی جس میں وہ بکنگم پیلس کی بالکونی میں کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر حالیہ ہے جس میں ملکہ نے گلابی رنگ لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شہزادہ فلپ نے کوٹ پینٹ پہنا ہوا ہے۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کے چار بچے ، آٹھ پوتے پوتیاں اور 5 پڑ پوتے اور پڑ پوتیاں ہیں۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ کی شادی 72 برس قبل 20 نومبر 1947 کو ہوئی تھی، ان کی جوڑی کو دنیا کی کامیاب جوڑی کے طور پر بھی مانا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں