بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ کابینہ کا اجلاس : پولیس بھرتیوں کیلئے آئی بی اے سے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گریڈ1 تا گریڈ4 تک کی بھرتیاں سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کی جائیں گی، پولیس کی بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ بھی آئی بی اے کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صداعت ہوا اجلاس میں اہم فیصلے گئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے گریڈ1 تاگریڈ4 تک کی بھرتیاں سلیکشن کمیٹی کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گریڈ بی ایس5 تا15 تک بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے کی جائیں گی،
جبکہ گریڈ 15سے ریکروٹمنٹ کمیشن کے ذریعے ہوگی۔

سندھ کابینہ کے فیصلہ کے مطابق ضلعی سطح پر بھرتیاں مقامی ہوں گی، سلیکشن کمیٹی کا ڈی سی چیئرمین ہوگا۔ ایس اینڈ جی اے ڈی کا سیکشن آفیسر ممبر ہوگا، اجلاس میں پولیس بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ بھی آئی بی اے کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 5 تا 15کیلئے چیف سیکریٹری، وزیر توانائی، وزیر محنت اور مشیرقانون پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے، مذکورہ کمیٹی گریڈ5سےگریڈ 15 تک کی سلیکشن کےطریقے کار طے کرے گی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں سندھ کابینہ نے فلور ملز کو کوٹہ دینے کے لیے شرائط عائد کردیں، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ سندھ حکومت سے کوٹہ لے کر مل نہ چلانے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور سبسڈی کی رقم بھی واپس لی جائے گی، مارکیٹ میں گندم کا بیگ5ہزار کا ہے، سبسڈی دے کر3ہزارروپے میں دی جاتی ہے۔

سندھ کابینہ کے فیصلے کے مطابق نال کینال والی مل کو بلیک لسٹ بھی کیا جائے گا، تمام فلور ملز بجلی کا بل دکھا کر ثابت کریں گے کہ انہوں نے مل چلائی ہے۔ سندھ حکومت نے پیسکو سے گندم خریدی ہے، گھوٹکی، سکھر اور خیرپور میں64 فلور ملز ہیں۔

سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ڈیفالٹرز، پلی بارگین اور نان فنکشنل فلور ملز کو کوٹہ نہیں ملے گا، جو ڈیفالٹرز15دن میں ادائیگی کرتا ہے تو اس کو گندم کا کوٹہ ملے گا۔

کابینہ اس بات کا فیصلہ بعد میں کرے گی کہ جن 21ملز نے پلی بارگین کی تھی، اُن کو کوٹہ دیں یا نہیں، ان فلور ملز نے 2 بلین روپے پلی باگین میں واپس کئے، جس کی مد میں سندھ کو 200 ملین روپے ملنے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ نیب سے رابطہ کرکے دو بلین روپے واپس لیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں