جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آزاد کراکر دم لیں گے، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اسے آزاد کراکے دم لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا مسئلہ کوئی قائد نہیں جو کرپشن میں گرفتار ہو، میرا مسئلہ کشمیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرتارپور کھول کر سکھ برادری کو خوش کیا گیا چلو اچھی بات ہے، سکھ اتنے خوش ہیں کہ عمران خان کو سردار عمران خان کہہ رہے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ سری نگر کی وادی کو بھارتی فوج کے لیے قبرستان بنائیں گے، کشمیری بھائی بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

مزید پڑھیں: طبقاتی نظام کی وجہ سے جنوبی پنجاب جل رہا ہے: سراج الحق

واضح رہے کہ اس سے قبل سراج الحق کا کہنا تھا طبقاتی نظام کی وجہ سے جنوبی پنجاب جل رہا ہے، آج بھی پی ٹی آئی کابینہ میں ملتان سے نمایندگی موجود ہے، پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ، یا پیپلز پارٹی، جنوبی پنجاب سے متعلق پالیسیوں میں فرق نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی جاگیرداروں کا سیاست میں قبضہ تھا آج بھی ہے، آج بھی سیاست، تھانے، پٹوار خانے یرغمال بنے ہوئے ہیں، لوگوں کے چہروں پر مایوسی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کا جاری ہے، انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے، تاہم عالمی طاقتوں نے چپ سادھ لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں