تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت : ہندو چور نے بھگوان کو بھی نہ بخشا

نئی دہلی : بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں واقع ایک مندر میں شہری اپنے بھگوان کی پوجا پاٹ کرنے اور معافی مانگنے کے بعد اس کا تاج چرا کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شہریوں نے اپنے بھگوان کو بھی نا چھوڑا، حیدرآباد دکّن میں واقع درگا بھاوانی مندر سے ایک چور بھگوان کا تاج لے اڑا۔ مذکورہ مندر کی روایت کے مطابق چور نے مندر میں داخل ہونے کے بعد گول گول گھوم کر پوجا کی اور اسی دوران کان پکڑ کر جھک کر معافی بھی مانگی۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور کچھ منٹوں تک روایتی انداز سے پوجا مصروف رہا اور پھر مندر میں نصب مورتی کے سر تاج اتارا اور اسے اپنے کپڑوں میں چھپا کر فرار ہوگیا۔

سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور مندر سے تاج چوری کرنے کے بعد آرام سے اپنی موٹر بائیک پے سوار ہوکر جارہا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق مندر میں چوری کرنے سے پہلے چور نے اس بات کا اندازہ لگایا کہ وہاں کوئی اور موجود تو نہیں ہے اور اس دوران مندر کا پنڈت بھی موجود نہیں تھا، اس نے خالی مندر پا کر یہ واردات کی جبکہ چوری ہونے والا تاج 35 تولہ چاندی کا بنا ہوا تھا اور اس کی قیمت 10 ہزار روپے تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کا مندر سے مورتی کا تاج چوری ہونے پر احتجاج جاری ہے اور پولیس گلی محلوں میں اس چور کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -