اشتہار

پاکستان نےسی پیک پرامریکی تنقید مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے پاک چین راہداری منصوبے پر امریکی نائب وزیر خارجہ کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے ایلس ویلز کے سی پیک سے متعلق تجزیے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ کی سی پیک کےمنصوبوں پر قرضوں سے متعلق بیان پر وزارت منصوبہ بندی نےردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتکارایلس ویلزکاسی پیک پرتجزیہ بےبنیادہے۔

ترجمان وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ سی پیک قرضےکےلحاظ سےپاکستان کیلئےمشکل نہیں پیداکرے گا، سی پیک کاقرضہ مجموعی قرضےکا6فیصدہےمگریہ ترقی کاباعث بنےگا۔

- Advertisement -

ترجمان نے بتایا کہ سی پیک میں زیادہ مالیت توانائی کےمنصوبوں کی ہےجوآئی پی پی موڈپرہیں جب کہ انفرااسٹرکچرمنصوبوں کی مالیت5.8ارب ڈالرہےجوطویل المدتی قرضےہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، چینی سفیر

ترجمان کا کہناہے کہ انفرااسٹرکچرکے12منصوبوں میں90فیصدافرادی قوت پاکستانی ہے اور آئی ایم ایف نےبھی تسلیم کیاتھاقرضوں تک مکمل رسائی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں تھنک ٹینک میں تقریر کے دوران امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چین اس وقت دنیا میں قرضے دینے والا سب سے بڑا ملک ہے تاہم یہ قرضے دینے کی اپنی شرائط کو شائع نہیں کرتا جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو سی پیک کے حوالے سے چینی سرمایہ کاری پر سوالات اٹھانے چایئیں۔

امریکی نائب وزیر خارجہ کے بیان پر پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جنگ نے ردعمل میں کہا تھا کہ اگر پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، پاکستانی، چینی میڈیا کو سی پیک کے خلاف پروپیگنڈے کا سامنا کرنا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں