اشتہار

82 سالہ باڈی بلڈر خاتون نے گھر میں گھسنے والے شخص کو پیٹ ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں 82 سالہ باڈی بلڈر خاتون نے گھر میں گھسنے والے شخص کو پیٹ ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے علاقے روچیسٹر کی رہائشی 82 سالہ خاتون کے گھر میں ایک شخص گھس آیا جسے خاتون نے پیٹ ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق باڈی بلڈر خاتون ولی مرفی اپنے گھر میں موجود تھیں جب دروازہ توڑکر ایک شخص داخل ہوگیا خاتون نے ٹیبل، بوتل، جھاڑو سے اس شخص کی دھلائی کردی۔

- Advertisement -

ولی مرفی کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے پولیس کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن وہ شخص دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگیامیں نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس پر حملہ کردیا۔

ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر خاتون کا کہنا تھا کہ اس شخص نے غلط گھر کا انتخاب کرلیا تھا، مجھے خود کو بچانے کے لیے کچھ تو کرنا تھا لہٰذا قریب رکھی ٹیبل اس کو دے ماری۔

خاتون کا کہنا تھا کہ جب وہ گر گیا میں تو اس کے اوپر بیٹھ گئی اور مسلسل 911 نمبر ملا کر پولیس کو بلاتی رہی۔

باڈی بلڈر خاتون کا مزید کہنا تھا کہ میں اس کے بعد کچن میں بھاگ کر گئی اور وہاں رکھی جھاڑو اور بے بی شیمپو لائی اور اس کے منہ پر ڈال دیا۔

ملی مرفی کے مطابق اس شخص کو میں نے اٹھا کر باہر پھینکنے کی کوشش کی لیکن اس کا وزن بہت زیادہ تھا اور میں اس میں ناکام رہی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار بعدازاں جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے زخمی شخص کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں