جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

گنے کی قیمت ایسی مقرر کریں، جس سے کسانوں کی حوصلہ افزائی ہو ، وزیراعظم کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے گنے کی سرکاری قیمت کے تعین کے حوالے سے مختلف محرکات کا جائزہ اور صوبوں کو اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا صوبائی حکومتیں عام آدمی کوریلیف فراہم کریں، گنےکی قیمت ایسی مقررکریں جس سےکسانوں کی حوصلہ افزائی ہو

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، وزیر نیشنل فوڈسیکیورٹی حماد اظہر ، مشیر تجارت  عبدالرزاق داؤد ،معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان  اور ترجمان وزیراعظم شریک ہوئے۔

اجلاس میں گنے کی سرکاری قیمت کے تعین کے حوالے سے حکومتی پالیسی پر مشاورت کی گئی اورمختلف محرکات کا جائزہ لیا گیا ، وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو عملی اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلےسے بھی آگاہ کیا گیا ، جس پر عمران خان نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا زرعی شعبےکافروغ،چھوٹےکسانوں کوریلیف دیناترجیح ہے، زرعی،صنعتی شعبے کی ترقی کومساوی طور پر یقینی بنانے پر بھی توجہ ہے۔

،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں عام آدمی کوریلیف فراہم کریں، گنےکی قیمت ایسی مقررکریں جس سےکسانوں کی حوصلہ افزائی ہو، چینی کی قیمت میں استحکام کوبھی یقینی بنایا جاسکے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اشیائےضروریہ کی طلب ورسد،قیمتوں کےتعین پرپالیسی بہترکی جائے، کسانوں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے طویل مدتی پالیسی تشکیل دی جائے اور مسابقتی کمیشن موجودہ قوانین کاجائزہ لیکرضروری ترامیم لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف اشیاکی قیمتوں کےاستحکام ، مارکیٹ میں اجارہ داری اور استحصال کےخاتمے کویقینی بنایا جائے جبکہ ضرورت پڑنےپرٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے پر فوری توجہ دی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں