اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے میں کوئی ایشونہیں ہے حکومت کواختیاردیاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کے فیصلے پر اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلےکےبعدسادہ اکثریت سےفیصلہ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں بل پیش کیاجائےگاجسےپاس کرناہوگا، عدالتی فیصلہ واضح ہےسادہ اکثریت سےفیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6ماہ کی توسیع کردی
اٹارنی جنرل انورمنصور کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلےکےبعداب کوئی ابہام پیدانہیں ہوتا، حکومت کو6ماہ کا وقت دیاگیااس کےبعدقانون کےمطابق فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کردی اور قانون سازی کیلئے معاملہ پارلیمنٹ بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔