تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ،2 دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید

راولپنڈی: شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب شمالی وزیر ستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک محمدعمران آفریدی شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر کے ساتھ جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک کی پروفائل تصویر بھی شیئر کی۔

شہیدلانس نائیک محمدعمران آفریدی کاتعلق خیبرپختونخوا کے ضلع جمرودسے ہے اور ان کی عمر 31 برس تھی۔

میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ حملے میں ایف سی کے دو سپاہی زخمی بھی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -