اشتہار

کراچی کنگزکا ٹی 20 کےاسٹار کھلاڑی برقرار رکھنےکا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ٹیم کراچی کنگزنے پاکستانی کھلاڑیوں پربھرپوراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سیزن کے لیے ٹی 20 کےاسٹارکھلاڑی برقراررکھنےکافیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کے لیے جہاں انتظامی تیاریاں جاری ہیں وہیں فرنچائز ٹیمیں کھلاڑیوں کے انتخاب اور بہترین لائن اپ بنانے میں کوشاں ہیں۔

کراچی کنگزنے پی ایس ایل ڈرافٹنگ کیلئےبہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے پلاٹینئم اور ڈائمنڈکیٹگریزمیں 2،2کھلاڑی برقراررکھے ہیں۔

- Advertisement -

پی ایس ایل 5کی ڈرافٹنگ 6اور7دسمبرکوہوگی، کراچی کنگز پلاٹینئم اور ڈائمنڈکیٹگری میں ایک ایک کھلاڑی کاانتخاب کرےگی جب کہ گولڈکیٹگری میں 2، سلور میں 3 اور ایمرجنگ سےایک کھلاڑی کاانتخاب کیا جائے گا۔کراچی کنگز نے قومی ٹی20 کپتان اورعالمی نمبر ایک بیٹسمین بابر اعظم اور قومی ٹیم کے بہترین بولرمحمدعامرپلاٹینئم کیٹگری میں برقرار رکھا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹگری میں عمادوسیم،افتخاراحمداورگولڈکیٹگری میں عامریامین شامل ہیں جب کہ سلورمیں اسامہ میر اور ایمرجنگ میں عمر خان کراچی کنگزکاحصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، ڈین جونز کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر

واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کوچ ڈین جونز کو پی ایس ایل سیزن فائیو میں کراچی کنگز کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

دنیا کے ٹاپ کرکٹرز پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے لیے پاکستان آنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں، ابتدائی فہرست میں 28 کرکٹرز پلاٹینیم کیٹگری کا حصہ بن چکے ہیں۔

فہرست کے مطابق انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے 3، 3 جبکہ نیوزی لینڈ اور نیپال کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو آئندہ سال فروری میں پاکستان میں ہوگا جس کے لیے شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں