ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

کامیاب جوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیناہے، عثمان ڈار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان کا فیصلہ دینا ایک لینڈ مارک ہوگا، کامیاب جوان پروگرام میں اسد عمر کا اہم کردار ہے ، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو پاکستان میں آگے بڑھنے کا موقع دیناہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کامیاب جوان کا فیصلہ دینا ایک لینڈ مارک ہوگا، وزیراعظم کےہمراہ اسدعمر ہر جگہ ہماری رہنمائی کررہےہیں، کامیاب جوان پروگرام میں اسد عمر کا اہم کردار ہے ، پروگرام کو نواجونوں نے سراہا ہے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پروگرام نوجوانوں کی کامیاب زندگی کیلئے مددگار ثابت ہوگا، بہت جلد نوجوانوں میں چیک تقسیم کئےجائیں گے ، نوجوانوں کو عالمی معیار کے مطابق ہنرسکھائیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا پاکستان میں ہرقسم کاٹیلنٹ موجود ہے ، حکومت کا مقصد کامیاب جوان پروگرام کےذریعے سہولت فراہم کرناہے ، نوجواجوں کو نوکریاں دینے کیلئے حکومت نجی سیکٹر کو مضبوط کرے گی ، طلبا تنظیموں کی بحال کی حمایت کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں : حکومت نے نوجوانوں کو اسلامی بینکنگ کےتحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ کرلیا

اس سے قبل ایچ ای سی کےزیراہتمام مائیکروسافٹ امیجن کپ کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں عثمان ڈار کا کہنا تھا پاکستان میں نوجوانوں کوزیادہ آگے بڑھنے کا موقع ملناچاہئے، پاکستان میں اسٹارٹ اپ شروع کرنے جارہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کےتحت میں بڑاپلیٹ فارم بنائیں گے، اسٹارٹ اپ پروگرام کےبغیرکوئی پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوسکےگا، کامیاب جوان پروگرام کابنیادی مقصدہی نوجوانوں کوسہولتیں دیناہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نوجوان سرکاری ملازمتیں چاہتے ہیں، اس مائنڈسیٹ کوتبدیل کرنا چاہتےہیں، ہم یوتھ انٹرپنیورشپ کوفروغ دینا چاہتے ہیں ، نوجوانوں نے6 لاکھ نئے بزنس کے لئے اپلائی کیا ہے، جس میں 2 لاکھ خواتین نے شامل ہیں۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ  ہنرمند نوجوان پروگرام بھی شروع کرنے جارہے ہیں، کوشش ہے اکیسویں صدی مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو اسکلز دی جائیں اور سپورٹ کیا جائے تو نوجوان اکانومی کو بہتر کرسکتے ہیں، ہم لاکھوں نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ بھی شروع کررہےہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں