تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

مشہور ساحل زہریلے جھاگ سے سفید، جلدی امراض کا خدشہ

نئی دہلی : بھارت کا مشہور سیاحتی ساحل زہریلی جھاگ سے سفید ہوگیا، جس سے جلدی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم اس کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد مرینا ساحل کا رخ کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ان دنوں فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور دارالحکومت نئی دہلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد سے بھی تجاوز کر چکا ہے، ایسے میں بھارت ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی کے مشہور ساحتی ساحل پر زہریلی جھاگ نے بھارت میں آلودگی کے خطرات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلسل چوتھے روز چنئی کے ساحل پر کئی کلو میٹر کے رقبے پر زہریلی جھاگ دیکھی جا رہی ہے جس سے ساحل سفید نظر آ رہا ہے تاہم حکام ابھی تک جھاگ بننے کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے زہریلی جھاگ سے جِلدی امراض کے خدشے کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد زہریلے جھاگ کے ساتھ سیلفیاں بنا رہی ہے اور بچے جھاگ میں کھیل کود رہے ہیں۔

نامل ناڈو پلوشن کنٹرول بورڈ کے حکام کی جانب سے زہریلی جھاگ کے نمونے جمع کرکے اس کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس دوران ماہی گیروں کو بھی سمندر میں جانے سے منع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2017 میں بھی اسی موسم میں آلودگی کے باعث کافی تعداد میں مچھلیاں مرگئی تھی اسی لیے حکام کو رواں برس الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چنئی کا مرینا ساحل ایک صدی سے زائد عرصے سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے جہاں ویک اینڈ پر ہزاروں کی تعداد میں سیاح سیرو تفریح کے لیے آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -