اشتہار

جلال آباد میں مسلح افراد کا حملہ، جاپانی ڈاکٹر سمیت 6 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان کے صوبے جلال آباد میں مسلح افراد نے این جی او کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں جاپانی ڈاکٹر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے جلال آباد میں مسلح افراد نے این جی او کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جاپانی ڈاکٹر ٹیٹسو ناکامورا سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل سروس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جاپانی ڈاکٹر کے 4 محافظ اور ڈرائیور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

افغان حکام نے ڈاکٹر ٹیٹسو ناکامورا کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان، ملٹری کیمپ پر خودکش حملہ، پانچ فوجی زخمی

افغان صوبے ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جن کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملے کی ذمہ داری کسی شدت پسند تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔

جاپانی وزیراعظم شنزوایبے نے ڈاکٹر ٹیٹسو کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی ٹیموں پر حملہ افسوسناک ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں