اشتہار

سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو 6 اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپان کی نجی کمپنی نے سگریٹ نوشی نہ کرنے والے ملازمین کو  اضافی چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔

سگریٹ نوشی  کی بری  لت میں مبتلا افراد کو گاہے بگاہے تنبیہ پیغامات دیے جاتے ہیں کہ اُن کا یہ عمل کس قدر نقصان دہ ہے مگر سگریٹ نوش اُن کو ماننے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

جاپان کی نجی آن لائن کمپنی پیالا نے ملازمین کو اس بری عادت سے نکالنے کے لیے دو سال قبل زبردست پیش کش متعارف کرائی تھی، منتظمین کے مطابق جو ملازم دفتری اوقات میں سگریٹ نوشی نہیں کرے گا اُسے سالانہ چھٹیوں کے ساتھ 6 اضافی چھٹیاں دی جائیں گی۔

- Advertisement -

کمپنی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کو سگریٹ پینے والے ساتھیوں سے شکایت تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹرز کی مٹینگ طلب کی گئی اور اُس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ سگریٹ نوشی کرنے والے ملازمین دیگر کے مقابلے میں کم وقت کام کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک سگریٹ کے لیے تقریباً 10 منٹ کا وقت نکالتے ہیں۔

دورانِ میٹنگ جب ملازمین کے اوقات دیکھے گئے تو اُن کے سالانہ 8 گھنٹے یعنی چھ دن کم تھے، اسی روشنی میں ڈائریکٹرز نے تجویز دی کہ جو ملازمین سگریٹ نوشی نہیں کرتے انہیں 6 چھٹیاں مزید دی جائیں، اس اقدام سے سگریٹ پینے والوں کی حوصلہ شکنی بھی ہوگی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ پیش کش دو سال قبل متعارف کرائی گئی تھی جس کے بعد سے اب تک 42 افراد تمباکو نوشی کی عادت چھوڑ چکے جبکہ اب بھی دفتر میں 120 افراد موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں