پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اسلام سے متعلق ڈرامہ دیکھ کر غیر مسلم جوڑے نے کلمہ پڑھ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: میکسیکو سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے اسلامی حقائق سے متعلق نشر ہونے والا ڈرامہ دیکھ کر دین اسلام قبول کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نو مسلم جوڑے نے ترکی کے مشہور تاریخی ڈرامے ارطغرل کو دیکھ کر دین اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔

غیر مسلم جوڑے نے ارطغرل ڈرامے میں عبدالرحمان ایلب کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کی تقریر سن کر اسلامی تاریخ پڑھنے، عثمانیہ سلطنت کے بارے میں جاننے اور ثقافت سمجھنے کے لیے ڈرامہ دیکھا۔

اسلام قبول کرنے والے جوڑے کا کہنا تھا کہ ڈرامہ ارطغرل دیکھنے کا موقع ملا اور اسی دوران اللہ کی وحدانیت اور اس کے رسول کی حقیقت کا یقین ہوگیا تھا۔

نو مسلم جوڑے نے لاس اینجلس میں دو روز قبل ہونے والے مسلم امریکن سوسائٹی کے 22 ویں اجلاس میں اداکار جلال سے ملاقات بھی کی اور اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عبدالرحمان ایلب نے جوڑے کو اسپین اور انگریزی زبان کے ترجمے والے قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا اور ساتھ میں شکریہ بھی ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں