پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ملکۂ موسیقی روشن آرا بیگم کی یاد آج پھر تازہ ہو گئی!

اشتہار

حیرت انگیز

ملکۂ موسیقی کا خطاب پانے والی روشن آرا بیگم کو ہم سے بچھڑے 37 برس بیت گئے۔

پاکستان میں‌ کلاسیکی گائیکی میں‌ شہرت حاصل کرنے والی روشن آرا بیگم 6 دسمبر 1982 کو انتقال کر گئی تھیں۔ اپنے فن میں باکمال اس گلوکارہ نے فلم پہلی نظر، جگنو، قسمت، نیلا پربت سمیت کئی فلموں کے لیے پسِ پردہ آواز دی اور کئی خوب صورت گیت ریکارڈ کروائے جو آج بھی سننے والوں کو مسحور کر دیتے ہیں.

روشن آرا بیگم 1917 میں کلکتہ میں پیدا ہوئیں اور تقسیم کے بعد پاکستان میں گلوکاری کے میدان میں اپنی شناخت بنائی۔ انھوں نے موسیقی کی تربیت اپنے قریبی عزیز استاد عبدالکریم خان سے پائی۔

پاکستان کی اس نام ور گلوکار نے اپنے دور کے کئی اہم موسیقاروں کی ترتیب دی ہوئی دھنوں کو اپنی آواز سے سجایا۔ ان میں انیل بسواس، فیروز نظامی اور تصدق حسین کے نام شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں