بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

لگتا ہے مریم نواز اپنی پارٹی سے ہی مائنس ہیں، فواد چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت تو لگتا ہے مریم نواز اپنی پارٹی سے ہی مائنس ہیں، مائنس ون کرتے کرتے اپوزیشن خود مائنس ہوتی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ لڑنے والی نہیں، ان سے زیادہ توقع نہ رکھا کریں، یہ تخت کی لڑائی ہے کمزور دل انسان آگے نہیں چل سکتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف پچھلی بار گئے تھے تو پانچ سال بعد واپس آئے تھے اس بار تو لگتا ہے 15 سے 20 سال واپس آتے آتے لگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہباز شریف باہر چلے گئے ہیں تو سندھ کے زرداری کا کیس بھی وہی ہے، سہولت دینی چاہئے قریب رہنے کی تاکہ وہ ایک دوسرے کا پیٹ پھاڑ سکیں۔

مزید پڑھیں: والد کی دیکھ بھال کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، مریم نواز کی درخواست

وفاقی وزیر نے کہا کہ آرٹیکل 62، 63 ہے، عدالتیں پارلیمنٹیرینز کا احتساب کرسکتی ہیں، پی اے سی جوڈیشری کے فنڈز آڈٹ نہیں کرسکتی، ایک فارمولا بنانا پڑے گا کہاں پر کونسا ادارہ کردار ادا کرسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سندھ کے عوام نے کرنا ہے، اپیل ہے مراد علی شاہ سندھ کے لوگوں کی حالت زار کا ازالہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ تجویز دی ہے کہ چیف سیکریٹریز کے عہدے ختم ہونے چاہئیں، نارتھ پنجاب کے الگ ایڈمنسٹریٹو سیٹ اپ کی بات کرنی چاہئے، جب تک فنڈز کی تقسیم صحیح نہیں ہوگی صوبے آگے نہیں بڑھ سکتے، کوئی بھی صوبائی حکومت ہو انکوائری لازمی ہونی چاہئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں