تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سیاہ فام حسینہ نے مس یونیورس کا تاج اپنے سر پر سجالیا

اٹلانٹا: جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں منعقدہ مس یونیورس 2019 کا مقابلہ جنوبی افریقا کی حسینہ زوزیبینی تونزی نے اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے والی 26 سالہ زوزیبینی تونزی اپنے ملک کی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جنہوں نے مس یونیورس کا تاج پہنا ہے۔

مس یونیورس کے مقابلے میں 90 حسیناؤں نے حصہ لیا جو اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کررہی تھیں، سات خواتین ججز پر مشتمل پینل نے سیاہ فام حسینہ کو منتخب کیا۔

سن 2018 کی مس ورلڈ نے زوزیبینی تونزی کے سر پر مس ورلڈ کا تاج سجایا اور اس موقع پر فاتح قرار پانے کے بعد زوزیبینی تونزی نے اپنے ہاتھ سر پر رکھے اور اس وقت ان کی مسکراہٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

مس ورلڈ 2019 کے تاج کو اتحاد کی طاقت کا نام دیا گیا ہے جو 18 کیرٹ سونے اور ایک ہزار 770 ہیروں سے بنایا گیا ہے۔

مس یونیورس منتخب ہونے والی زوزیبینی تونزی ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے بھی کام کرتی ہیں اور خاص طور پر وہ خواتین پر تشدد کے خلاف سرگرم ہیں۔

یاد رہے کہ زوزیبینی تونزی سے پہلے پانچ سیاہ فام خواتین مس یونیورس مقابلہ جیت چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -