بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاک چین معاہدہ : یکم جنوری سے پاکستانی مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے میں طے پایا ہے کہ پاکستان کی 313 مصنوعات کو یکم جنوری سے ڈیوٹی فری رسائی ہوگی، پاکستان کو آسیان ممالک کے برابرمراعات ملیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک چین آزاد تجارتی معاہدے سے متعلق وزارت تجارت نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ دوئم یکم دسمبرسے شروع ہوگیا ہے۔

پاکستان کی313مصنوعات کو یکم جنوری سے ڈیوٹی فری رسائی ہوگی، اعلامیہ کے مطابق 313مصنوعات کو چینی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہو گی۔

تجارتی معاہدہ دوئم کے تحت مصنوعات پرمراعات کااطلاق دو طرفہ ہوگا، ترجمان وزرات تجارت کا کہنا ہے کہ ٹیرف مراعات کا اطلاق یکم جنوری2020 سےنافذ العمل ہوگا، اس کے علاوہ پاکستان کو آسیان ممالک کے برابر مراعات حاصل ہوں گی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چین پاک آزاد تجارتی معاہدہ نہ صرف دونوں ممالک کے مابین دیرینہ دوستی اور لازوال رشتے کا مظہر ہے بلکہ اس سے پاکستانی تاجروں کو چین کی منڈیوں میں زیرو ڈیوٹی شرح سے مصنوعات برآمد کرنے کی سہولت بھی ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں