اشتہار

اشتہارات کے غیر قانونی ٹھیکے، سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت نے اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں پر ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تیرہ جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ا احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس کی سماعت کی ، سماعت میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوران سماعت نے یوسف رضا گیلانی کو 13 جنوری کو طلب کرتے ہوئے کہا یوسف رضا گیلانی آئندہ سماعت پر پیش ہوں، فرد جرم عائد ہوگی۔

- Advertisement -

یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اپنے دور اقتدار میں اختیارات کے غلط استعمال کا ریفرنس درج کیا تھا۔

نیب حکام کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے یو ایس ایف (یونیورسل سروس فنڈ) سے تشہیری مہم چلانے کی ہدایت کی، سابق سیکریٹری آئی ٹی فاروق اعوان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تشہری مہم چلائی، ملزمان کے اقدام سے قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق انفارمیشن سیکریٹری فاروق اعوان، سابق پبلک انفارمیشن آفیسر سلیم، حسن شیخو، حنیف اور ریاض پر بھی سابق وزیرِ اعظم کا ساتھ دینے کا الزام ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں