اشتہار

نامور گلوکارہ کی موت، اہل خانہ نے بھی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے نامور گلوکار ہ طویل علالت کے بعد 61 برس کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئیڈش بینڈ کا حصہ رہنے والی میری فریڈرکسن کو 2002 میں برین ٹیومر (دماغی کینسر) کی تشخیص ہوئی جس کے بعد سے وہ مسلسل بیمار رہنے لگے تھیں۔

رپورٹ کے مطابق گلوکارہ اسپتال میں زیر اعلاج تھیں جہاں گزشتہ روز اُن کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ اہل خانہ نے موت کی تصدیق اب سے کچھ دیر قبل کی۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر  فریڈرکسن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ نے لکھا کہ ’یہ ہمارے لیے انتہائی دکھ کی گھڑی ہے کہ ایک بہت اچھے اور باصلاحیت آرٹسٹ کو ہم نے کھو دیا‘۔

فریڈرکسن 1986 میں میوزک کی دنیا میں داخل ہوئیں اور انہوں نے کئی نامور گیت گائے، انہوں نے لندن میں چار سال قبل اپنا سب سے بڑا میوزیکل شو کیا تھا۔

انہوں نے 1980 سے 1990 کی دہائی میں بین الاقوامی سطح پر بھی بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں