اشتہار

اسٹیڈیم میں‌ بن بلایا مہمان دیکھ کر کھلاڑیوں نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

عام طور پر کرکٹ میچ موسم یا قدرتی وجوہات کی بنا پر روکا جاتا ہے مگر گزشتہ روز ہونے والے میچ کو بن بلائے مہمان کی وجہ سے روکنا پڑا۔

یہ بن بلایا مہمان کوئی تماشائی نہیں بلکہ ایک سانپ تھا جو پچ کے قریب ہی گھانس پر رینگ رہا تھا اور جیسے ہی امپائر کی اس پر نظر پڑی تو انہوں نے کھیل روکنے کا اشارہ کیا جس کے بعد کھلاڑی بھی سانپ کو دیکھتے رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجی ٹرافی کے تحت آندرا اور ودربھا کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا جارہا تھا تو اسی دوران سانپ اسٹیڈیم میں بل بلاتا ہوا نظر آیا۔

- Advertisement -

فیلڈنگ پر کھڑے تمام کھلاڑی خودکو بچانے کے لیے ایک جگہ پر جمع ہوگئے جبکہ امپائرز اور بلے بازوں نے بھی وہاں سے دور ہٹنے کو ہی غنیمت جانا جبکہ چند کھلاڑیوں اور گراؤنڈ‌ اسٹاف نے تالیاں بجا کر سانپ کو وہاں سے بھاگیا۔

سانپ کی وجہ سے چند منٹ میچ کو روکنا پڑا اور جیسے ہی یہ باہر چلا گیا تو دونوں ٹیموں نے ایک بار پھر کھیلنا شروع کردیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں