اشتہار

سعودی عرب میں ایک اور سینیما گھر کا افتتاح

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جازان میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح منگل کے روز کیا گیا جبکہ عوام کے لیے اسے بدھ کے روز سے کھولا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جازان کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن عبدالعزیز نے 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے تیار کیے جانے والے سینیما گھر کا افتتاح کیا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینیما میں 10 ہال ہیں جن میں سے دو بچوں کے لیے مختص کیے گئے، ہر ہال میں 80 سے 120 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق سینیما گھر کے افتتاح کا مقصد عوام کو اُن کے شہر میں ہی سستی اور اچھی تفریح فراہم کرنا اور اُن کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں وژن 2030 پر عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کے تحت گزشتہ برس شاہ فرمانروا نے خواتین کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دی اور پھر اُن کے محرم کے بغیر بیرونِ ملک جانے سمیت دیگر پابندیوں کو ختم کیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں سینیما گھروں کا افتتاح کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی موسیقی کی محافل کا انعقاد بھی ہوا اور عوام کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ریسلنگ جیسے ایونٹ بھی منعقد کیے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں