اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کےتوانائی سیکٹرکیلئے دوارب ڈالر مزید فراہم کرے گا، 30کروڑڈالرحال ہی میں جاری ہوئےہیں ، یہ رقم آئندہ تین سال میں فراہم کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بہتری کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک بھاری فنڈز دے گا ، ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی سیکٹر کیلئے دوارب ڈالر تک فراہم کرے گا، ان دوارب ڈالرمیں سے تیس کروڑ ڈالر کی رقم پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہے، یہ رقم آئندہ تین سال میں فراہم کی جائےگی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک گیس اسٹوریج فیسلیٹی بنانے کیلئے بھی تکنیکی معاونت فراہم کرے گا اور اس منصوبےکیلئےفنانسنگ کی فراہمی پربھی غورکرےگا، اےڈی بی اورپاورڈویژن کے درمیان جاری منصوبوں پر جامع بات چیت کیلئے اجلاس رواں ماہ کے اختتام تک ہوگا۔
مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول
یاد رہے حال ہی میں پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوئی، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کا فنڈایمرجنسی بجٹ سپورٹ کیلئے دیا جبکہ 30 کروڑ توانائی سیکٹر میں اصلاحات کیلئے فراہم کئے گئے۔
اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاور سپلائی چین میں رقم کی قلت سرکلرڈیٹ کی شکل اختیار کر جاتی ہے، گردشی قرضوں کاحجم دس ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے، یہ توانائی سیکٹر کیلئےسب سےبڑا مسئلہ ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا تھا سرکلرڈیٹ کے خاتمے کیلئے پروگرام اے ڈی بی کے تعاون سے جاری ہے اور اصلاحاتی پروگرام سے سرکلر ڈیٹ میں اضافے کو روکا جائے گا۔