اشتہار

وزیراعظم دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے، شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔

وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے۔ وزیراعظم عمران خان نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔

- Advertisement -

وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازعات ختم کرنےمیں کردار ادا کرتا رہے گا، اس کے علاوہ پاکستان خطے اور دنیا کےامن کیلئے کوششوں میں مدد بھی فراہم کرتا رہے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 15 دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے۔ وزیراعظم جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں