اشتہار

امریکی صدر جلد افغانستان سے 4 ہزار امریکی فورسز کے انخلا کا اعلان کریں گے، وائٹ ہاؤس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد افغانستان سے 4 ہزار امریکی فورسز کے انخلا کا اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد افغانستان سے 4 ہزار امریکی فورسز کے انخلا کا اعلان کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں 12 ہزار سے 13 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز میں ہی اپنے مشیروں پر واضح کر دیا تھا کہ وہ نومبر 2020 کے انتخابات تک افغانستان سے تمام فوجیں واپس بلا لیں گے۔

- Advertisement -

امریکی نمائندہ خصوصی گزشتہ ہفتے واشنگٹن سے کابل پہنچے تھے اور صدر اشرف غنی سے خصوصی ملاقات کی تھی کابل کے بعد زلمے خلیل زاد قطر پہنچے جہاں انہوں نے طالبان نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں افغان امن مذاکرات حتمی معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے کابل میں طالبان کے ایک حملے میں امریکی فوج کی ہلاکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی صدر نے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکا اور طالبان کے درمیان بیک ٹو ڈور رابطہ اس وقت شروع ہوا جب طالبان رہنماؤں کی جیل سے رہائی کے بدلے میں امریکی پروفیسر کی بازیابی عمل میں لائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں