اشتہار

مغرور نہیں، ذاتی تشہیر پسند نہیں اس لیے میڈیا دور رہتی ہوں، بشریٰ‌ انصاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے محنت اور لگن کے باعث نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت ملی، میں مغرور نہیں بلکہ ذاتی تشہیر کرنا پسند نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی تشہیر کرنا اچھا نہیں لگتا اسی لئے میڈیا سے دور رہتی ہوں۔

ان خیالات کا اظہار اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، ان کا کہنا تھا کہ فنکار کو صرف اپنے فن سے غرض ہونی چاہیے اور اس کی مقبولیت ہی اس کی تشہیر ہوتی ہے۔

- Advertisement -

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں نے بڑی محنت اور لگن سے کام کیا ہے جس کی وجہ سے مجھے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شہرت ملی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا سے زیادہ بات نہ کرنے کی وجہ سے بعض لوگ مجھے مغرور سمجھتے ہیں حالانکہ یہ حقیقت کے برعکس ہے، جس شخص میں غرور ہوگا وہ کبھی ہنستا اورمسکراہتا نہیں اور میری تو پہچان ہی ہنسنا، مسکراہنا اور خوش رہنا ہے۔

کچھ عرصہ قبل بشریٰ انصاری نے ایک مکالمے کے دوران کہا تھا کہ ٹی وی ڈرامے کی بنیاد ادب سے ریڈیو اور ریڈیو سے ٹی وی پرمنتقل ہوئی اس وقت صرف لکھنے والوں کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ اپنی بات اچھے سلیقے سے لوگوں تک پہنچائیں، میں مایوس نہیں ہوں جہاں کچھ بُرا چل رہا ہے وہاں اچھا بھی چل رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں