اشتہار

جامعہ ملیہ کے طلبہ پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو لائک کرنے پر بالی ووڈ‌ اداکار پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو لائک کرکے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئے۔

تفصیلات کے مطاق اکشے کمار مسلمانوں کے خلاف اپنے متنازع بیانات اور سوشل میڈیا پوسٹوں کے باعث اکثر ہی اپنے مداحوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو لائک کرکے خود کو مشکل میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر تنقید شروع ہوتے ہی اکشے کمار نے کچھ دیر بعد ہی ویڈیو ’اَن لائک‘ کردی۔

- Advertisement -

اکشے نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے کی ویڈیو کو میں نے غلطی سے ’لائک‘ کیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار نے وضاحت کی کہ در اصل دوسری ٹوئٹس کو دیکھتے ہوئے مجھ سے لائک ہوگیا تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد جب مجھے احساس ہوا تو فوراً ہی اسے ’اَن لائک‘ کردیا تھا کیونکہ میں اس طرح کسی بھی تشدد کا حامی نہیں۔

اداکار کے اس بیان کے بعد ٹوئٹر پر’بائیکاٹ کینیڈیئن کمار‘ ٹرینڈ شروع ہوگیا جبکہ صارفین نے بھی تنقید کے نشتر کا رخ اکشے کمار کی جانب کردیا۔

ایک صارف نے اکشے کمار کو بزدل قرار دیا جبکہ ایک اور صارف نے اداکار کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف فلموں میں ہیرو بنتا ہے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم حقیقت میں ہیرو ہیں۔

دوسری جانب کتنے ہی صارفین نے بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ یہ لائک انہوں نے غلطی سے نہیں بلکہ جان بوجھ کرکیا۔

واضح رہے کہ بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی امتیازی سلوک پر مبنی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں