اشتہار

صرف 7 ماہ کا بچہ میئر بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹیکساس: آپ یقین کریں یا نہیں کہ 7 ماہ کا بچہ امریکی تاریخ کا سب سے کم عمر ترین میئر بن گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولیم چارلس میک ملن’ چارلی‘ نے ریاست ٹیکساس کے جنوبی علاقے گریمیز کاؤنٹی کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں سیکڑں افراد شریک تھے جنہوں نے نومنتخب میئر کا والہانہ استقبال کیا۔

- Advertisement -

اس پرقار تقریب میں نومنتخب میئر چارلی نے روایتی ٹوکسیڈو زیب تن کیا تھا اور ہال میں موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر نئے ممبر کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر چارلی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں برداشت اور تحمل کے رویے اپناتے ہوئے امریکا کو پھر سے ’میک امریکا کائنڈ اگین‘ کی طرف لے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ خواہ ریپبلکن ہوں، ڈیموکریٹس یا پھر انڈیپینڈنٹ ، چارلی آپ سب سے پیار کرتا ہے، جیسا کہ ہمارے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ سب سے پہلے امریکا کے نعرے کو دہراتے ہیں۔

وائٹ ہال والنٹیئر ڈیپارٹمنٹ میں ہر سال کی طرح چارلی بھی اپنی کمیونٹی کو عہدے کی مدت ختم ہونے تک میئر کی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں