اشتہار

پودے میں چھپا سانپ دیکھ کر خاتون حواس باختہ

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلیا کے شہر برسبین کے ایک گھر کی بالکونی میں رکھے کرسمس ٹری پر 10 فٹ لمبے سانپ نے قبضہ جما لیا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی لیانے اپنے گھر پر معمول کی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں کہ اسی دوران وہ بالکونی میں رکھا پودا دیکھنے گئیں تو اُن کے اوسان خطا ہوگئے۔

لیانے کا کہنا تھا ’’میں نے پودے میں خود ایک بڑا سانپ دیکھا، وہ پرسکون انداز میں بیٹھا تھا مگر مجھے دیکھ کر بہت زیادہ خوف آیا کیونکہ یہ کسی بھی خطرے سے خالی نہیں تھا‘‘۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ بالکونی میں جانے سے پہلے میں پرندوں کے پنجرے کو صاف کررہی تھی اور جب یہ منظر دیکھا تو واپس آکر سب سے پہلے تمام پرندوں کو محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔

لیانے کا کہنا تھا کہ جب میرا حوصلہ تھوڑا سا بڑھا تو میں نے کیمرہ اٹھایا تاکہ سانپ کی تصویر بناؤں، وہ اس قدر مدہوش تھا کہ ہماری آہٹ تک کو محسوس نہ کرسکا اور ہم نے تصاویر بنا لیں۔

خاتون نے بتایا کہ اژدھا کچھ دیر تو پودے میں بیٹھا رہا اور پھر وہ خود ہی چلا گیا، میں نے کسی بھی سانپ کو پہلی بار اتنی قریب سے دیکھا وہ بہت بڑا اور خوبصورت تھا۔

لیانے کے دوست نے بھی تصاویر ٹویٹ کیں اور لکھاکہ ’مجھے اژدھے کو دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اب خبر بن جائے گی‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں