تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مودی سرکار کے خلاف احتجاج، بالی ووڈ اداکار کو شو سے نکال دیا گیا

ممبئی: مودی سرکار کے ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے والے فنکار عتاب میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں طلبا پر تشدد اور متنازع قانون کے خلاف احتجاج میں شرکت کرنے پر معروف بھارتی اداکار سشانت سنگھ کو ٹی وی شو سے نکال دیا گیا۔

اداکار سشانت سنگھ کا کہنا ہے کہ شو سے معاہدہ اسی دن ختم کردیا گیا جس دن وہ احتجاج میں شامل ہوئے تھے شو سے نکالنے کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔

ٹی وی شو سے نکالے جانے پر سشانت سنگھ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ڈرامے سے الگ کردیا گیا ہے تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جامعہ ملیہ کے طلبا پر پولیس کا بدترین تشدد، بالی ووڈ خانز خاموش

سشانت سنگھ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی جن شخصیات کو متنازع شہریت قانون درست لگ رہا ہے وہ خاموش ہیں اور جنہیں غلط لگ رہا ہے وہ میری طرح بول رہے ہیں اور جو کچھ بھی غلط لگےگا اس پر بولیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سشانت سنگھ ٹی وی کے مقبول شو سودھان انڈیا کی میزبانی کررہے تھے ڈرامے کو بھارت میں کافی پسند کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ جامعہ ملیہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل شاہ رخ خان، عامر خان اور سلمان خان کو بھی واقعے پر خاموشی اختیار کرنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نئی دہلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبا کو احتجاج سے روکنے کے لیے پولیس یونیورسٹی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر اندر داخل ہوگئی تھی اور وہاں نہتے طلبا کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -