اشتہار

ایک سال میں ویڈیوز سے تین ارب 17 کروڑ روپے کمانے والا 8 سالہ بچہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے نامور جریدے فوبز میگزین نے یوٹیوب اسٹار کی سالانہ آمدنی سے متعلق فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 8 سالہ بچہ ریان نے ویڈیوز بناکر ایک برس میں 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رقم کمائی۔

فوربز میگزین کی جانب سے جاری ہونے والی یوٹیوب چینلز کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ ریان کاجی چینل 8 سالہ امریکی بچے کی زیر ملکیت ہے جس نے گزشتہ برس بھی سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

رواں برس ریان کی کمائی میں 40 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا کیونکہ سال 2018 میں اُن کی کمائی 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔ ریان کے یوٹیوب چینل کا نام ’ریان کی دنیا‘ ہے جو 2015 میں بچے کے والدین نے اُس وقت بنایا جب وہ صرف تین برس کا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: فوربز کی 30 برس سے کم عمر کامیاب ترین نوجوانوں کی فہرست میں 9 پاکستانی شامل

یوٹیوب کے اس چینل سے اوائل میں کھلونوں کو ڈبے سے نکالنے اور بچے کے کھیلنے کی ویڈیوز شیئر کی جاتی تھیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس چینل کا دائرہ کار وسیع ہوتا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چنیل کے سبسکرائبرز کی تعداد 2 کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہے جن پر شیئر ہونے والی چند ویڈیوز کو ایک ارب سے زائد بار بھی دیکھا جاچکا ، مجموعی طور پر اب تک شیئر ہونے والی ویڈیوز کو 35 ارب سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

ریان کے یوٹیوب چینل پر بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جن میں انہیں نظم و ضبط کے ساتھ نئی چیزیں سکھائی جاتی ہیں۔

فوربز کی فہرست میں ڈیوڈ پرفیکٹ دوسرے نمبر پر رہا جس نے سال میں 2 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم حاصل کی، تیسرے نمبر پر روسی بچی انسٹیزیا کا چینل رہا جس نے 1 کروڑ 8 لاکھ ڈالز کمائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں